ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ؛جاری صورتحال کے پرامن اور پائیدار حل کی امید ظاہر کی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ؛جاری صورتحال کے پرامن اور پائیدار حل کی امید ظاہر کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح نے وزیر اعظم، فیلڈ مارشل، اور نائب وزیر اعظم کی طرف سے امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت اور  روابط کو فروغ دینے میں امن کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے علاقائی امن و استحکام کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی

دونوں راہنماؤں نے عالمی معیشت پر آبنائے ہرمز کی بندش کے وسیع تر اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور جاری صورتحال کے پرامن اور پائیدار حل کی امید ظاہر کی۔نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا