سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا اسلام آباد میں 14 تا 18 مئی ریجنل اینوائز کانفرنس منعقد ہوگی۔
اسحاق ڈار نے کہا کانفرنس میں علاقائی و عالمی صورتحال اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا،متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور، اینوائز کی سفارشات تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گی۔
پاکستان فعال سفارتکاری اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
