ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناجائز اسلحہ کے خلاف لاہور پولیس کی بڑی کارروائیاں، رواں سال 2181 ملزمان گرفتار

ناجائز اسلحہ کے خلاف لاہور پولیس کی بڑی کارروائیاں، رواں سال 2181 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران رواں سال بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 2181 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق آپریشنز ونگ نے کارروائیوں کے دوران 1 ہزار 943 ریوالور اور پستولز، 9 کلاشنکوف، 51 رائفلز اور 71 بندوقیں برآمد کیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 8 ہزار 941 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے جبکہ ڈالہ کلچر کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے افراد بھی پولیس کے ریڈار پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ سے پاک، پُرامن اور محفوظ لاہور پولیس کی ترجیح ہے جبکہ غیر قانونی ہتھیار رکھنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے جبکہ ریلوے اسٹیشنز، بس اڈوں اور مختلف علاقوں میں مشکوک افراد، گاڑیوں اور رہائش گاہوں کی تفصیلی چیکنگ بھی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔