ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ، 4 ماہ میں 3 ہزار سے زائد کالز موصول

پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ، 4 ماہ میں 3 ہزار سے زائد کالز موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  پنجاب میں خواتین کے خلاف تشدد کے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، جہاں صرف 4 ماہ کے دوران ویمن پروٹیکشن ہیلپ لائن 1737 پر 3329 کالز موصول ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 1 ہزار 904 متاثرہ خواتین نے مدد اور تحفظ کیلئے رابطہ کیا جبکہ نفسیاتی تشدد خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 573 خواتین نے ذہنی دباؤ اور نفسیاتی تشدد کی شکایات درج کروائیں، جبکہ 494 خواتین جسمانی تشدد اور 328 معاشی استحصال کا شکار رہیں۔

اس کے علاوہ 190 خواتین نے جنسی تشدد کے خلاف مدد طلب کی ہے جبکہ حکام کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کو قانونی معاونت، تحفظ اور کونسلنگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔