ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پروڈیوسر  و اداکار دلیپ راج دل کا دورہ پڑنے سے  چل بسے

 پروڈیوسر  و اداکار دلیپ راج دل کا دورہ پڑنے سے  چل بسے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی کنڑ انڈسٹری کے اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث آج صبح 47 برس کی عمر میں چل بسے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ دلیپ راج کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز انہیں بچانے میں ناکام رہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ راج کو 2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ملانا‘ میں معروف اداکار پونیت راج کمار کے ساتھ کام کرنے کے بعد شہرت ملی تھی۔

 اُنہوں نے ’یو ٹرن‘ اور ’بوائے فرینڈ‘ سمیت کئی کامیاب فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔

 بعد ازاں انہوں نے پروڈکشن کے شعبے میں قدم رکھا اور اپنے بینر ’ڈی آر کری ایشنز‘ کے تحت متعدد ٹی وی سیریلز بھی تیار کیں۔