سٹی 42: عید ِ قرباں پر مویشی منڈیوں کے قیام وصفائی انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئیں
سیکرٹری بلدیات کی ہدایات پر سیکشن آفیسر کمپنیز کامراسلہ جاری کیا گیا ، مراسلے میں کہا گیا کہ بلدیاتی ایڈمنسٹریٹرز،ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور کیٹل مارکیٹس بروقت انتظامات مکمل کریں عید کے تینوں روزآپریشنل سٹاف کی سٹیشن لیو پر پابندی ہو گی،عید کے ایام میں صفائی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں ،محکمہ لوکل گورنمنٹ نے مراسلے میں کہا ہے کہ عید سے 10روز قبل مویشی منڈیاں مکمل فعال کر دی جائیں گی،اس سال بھی منڈیاں نو پرافٹ نو لاس کے تحت لگائی جائیں گی،مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کے قیام کیلئےانتطامیہ جگہ مختص کرے ،غیر قانونی منڈیاں یا سیل پوائنٹس لگانے کی ہرگز اجازت نہیں ،سیل پوائنٹس پر سکیورٹی اور صفائی کے جامع انتظامات کئے جائیں گے،شکایات کے ازالے کیلئےمنڈیوں میں شکایت سیل قائم ہوں گے، جانوروں کیلئے مخصوص لوڈنگ،ان لوڈنگ اور چارہ پوائنٹس بنائے جائیں،منڈیوں میں بیت الخلاء، اور ریسٹ ایریا بنائے جائیں گے،جانوروں کے علاج کیلئے لائیوسٹاک کیمپس قائم کیے جائیں گے ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے میڈیکل کیمپ اور ایمبولینس فراہم کی جائے،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سیکورٹی انتظامات 24گھنٹے موجود ہوں گے،منڈیوں میں پارکنگ اور جانوروں کے وزن کیلئے کنڈوں کا بندوبست ہوگا،داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک پولیس تعینات کی جائے گی،


