ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی گئی

ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 1.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی۔

ایل این جی کی قیمت میں مئی کےلیےکمی کی گئی ہے، اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.68ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.79ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قمیت میں 12.42 فیصد کمی کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر  ایل این جی کی قیمت میں 13.64 فیصدکمی کی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer