عادیہ ناز:عید الاضحٰی کی مناسبت سے شہر میں 5 عارضی منڈیاں قائم کی جائیں گی.
تفصیلات کے مطابق عارضی منڈیاں لاہور کیٹل مینیجمنٹ کمپنی کی جانب سے لگائی جائیں گی،ضلعی انتظامیہ نے عارضی منڈیاں قائم کرنے کیلئےجگہ کا تعین کر لیا،واہگہ ، نشتر، راوی ، کینٹ اور رائیونڈ میں عارضی منڈیاں لگائی جائیں گی،واہگہ میں سپورٹس کامپلکس اڈا رکھ چبیل منڈی قائم کی جائے گی۔
نشتر میں ایل ڈی اے سٹی نزد کانہ کاچھا ڈیفنس روڈ منڈی قائم کی جائے گی،راوی میں موضع نین سکھ نزد سگیاں پل منڈی قائم کی جائے گی،کینٹ میں برکی روڈ نزد پیراگون سٹی منڈی قائم کی جائے گی،جبکہ راؤنڈ حویلی مرکز نزد سپرنگ مل سندر میں قائم کی جائے گی۔