ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری, جن کے نتیجے میں مزید 39 فلسطینی شہید ہو گئے. اسکول، خیمہ بستی اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ میں قائم ایک اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ المواصی کے علاقے میں ایک عارضی خیمہ بستی پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ میں جاری حملوں کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔ شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ ہسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں اور ادویات و طبی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
دوسری جانب حماس نے جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کی امید میں ایک امریکی قیدی کو رہا کر دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی وفد آج قطر روانہ ہو گا جہاں قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی سے متعلق اہم بات چیت متوقع ہے۔