ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے62 سالہ ڈاکٹرمبینہ طور پر اغواء

لاہور سے62 سالہ ڈاکٹرمبینہ طور پر اغواء
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تھانہ ہیئر کے علاقے میں ڈاکٹر طاہر جمیل کے مبینہ اغواء کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق 62 سالہ ڈاکٹر طاہر جمیل ڈی ایچ اے فیز 6 کے رہائشی ہیں جنہیں کلینک سے گھر جاتے ہوئے اغواء کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ممکنہ شواہد اکھٹے کر کے اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے واقعے کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ڈاکٹر طاہر جمیل کی بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔