سٹی42: انگلینڈ میں امیگریشن کم کرنے کے لیے تاریخ کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے بعد پاکستان، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور دوسرے ملکوں سے انگلینڈ جانے والوں کو مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امیگریشن کے تمام شعبوں جیسے ورک، فیملی اور اسٹڈی کو سخت کیا جائے گا اور سرحدوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا جائے گا۔
انگلینڈ میں امیگریشن کے لیے انگریزی زبان کا ٹیسٹ سخت کیا جائے گا اور بیرون ملک سے کیئر ورکرز کی بھرتی بھی محدود کی جائے گی۔
انگلینڈ میں مستقل قیام کی اجازت کے لیے پانچ کی بجائے 10 برس بعد درخواست دی جاسکے گی۔
برطانوی وزیر اعظم سرکیئر اسٹارمر کا وائٹ پیپر آج جاری ہوگا، اُن کا کہنا ہے کہ امیگریشن سسٹم کو کنٹرولڈ، منصفانہ اور سلیکٹیو بنایا جائے گا۔