منصورہ میں نماز عید کا اجتماع، کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں

Eid Prayers in Mansoora
کیپشن: Eid Prayers in Mansoora
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) جامع مسجد منصورہ میں نماز عید کا اجتماع،  سینیٹر سراج الحق نے نماز عید کی امامت کروائی، سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا دنیا میں امن نہیں ہو سکتا۔

سینیٹر سراج الحق کی امامت میں جامع مسجد منصورہ میں فرزندانِ توحید نے نماز عید ادا کی، نماز عید کے اجتماع میں ملک کی سلامتی، فلسطین وقبلہ اول اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 

نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین ہے، جہاں آگ لگی ہوئی ہے، فلسطینیوں نے ایسے حالات میں روزے رکھے ہیں کہ انہیں مسجد نہیں جانے دیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مائوں بہنوں بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مردوں کی طرح یہودی فوجیوں کا مقابلہ کیا، فلسطینیوں کا ایک ہی پیغام ہے کہ عالم اسلام مل کر اسرائیل کا مقابلہ کرے۔

سینیٹر سراج الحق نے او آئی سی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا وہ اجلاس فلسطین کے قبرستان بن جانے پر بلایا جائے گا، یو این او کیو ں خاموش ہے؟ یو این اپنی فوج فلسطین کیوں نہیں بھیجتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی امن فوج کو فوری طور پر فلسطین بھیجا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer