پرچی مافیا اور مہنگائی کیخلاف رکشہ یونین سراپا احتجاج

پرچی مافیا اور مہنگائی کیخلاف رکشہ یونین سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان ) عوامی رکشہ یونین کا شہر میں پرچی مافیا کے راج اور مہنگائی کے خلاف احتجاج، 24 گھنٹے کے اندر مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کردیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈی سی لاہور مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

چیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری کی قیادت میں عوامی رکشہ یونین نے کلمہ چوک پر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا، مظاہرین نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید کے خلاف نعرے بازی کی۔ مجید غوری نے کہا کہ ڈی سی لاہور پرچی مافیا کو نکیل ڈالنے اور مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ مظاہرین نے علامتی طور پر میٹرو بس سروس کو روک کر بھی احتجاج کیا۔

عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو مال روڈ کو گورنر ہاؤس کے سامنے سے بند کر کے دھرنا دیں گے۔

عوامی رکشہ یونین کے احتجاج کے باعث کلمہ چوک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔