ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدرِ مملکت کا اداکار شجاعت ہاشمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

صدرِ مملکت کا اداکار شجاعت ہاشمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معروف اداکار اور صداکار، تمغۂ حسنِ کارکردگی کے حامل شجاعت ہاشمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ 

صدرِ مملکت نے شجاعت ہاشمی کو ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے سنہری دور کے نمایاں فنکاروں میں شمار کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل “وارث” میں شجاعت ہاشمی کی لازوال اداکاری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ 

صدر زرداری نے کہا کہ شجاعت ہاشمی نے ریڈیو، ٹیلی وژن، تھیٹر اور فلمی صنعت کے ذریعے قومی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مرحوم کی فنی خدمات تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ 

صدرِ مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔