سٹی 42: سی سی ڈی کا تھانیدارمبینہ مفت سامان نہ ملنے پرآپے سے باہر ہو گیا۔
سی سی ڈی کے اے ایس آئی رانا ہیرا نے دکاندار اور ملازم پر بہیمانہ تشدد کیا۔ شلوار قمیض میں ملبوس تھانیدار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
اے ایس آئی رانا ہیرا ہاتھ میں ہتھکڑی پکڑ کر دکانداروں کو ہراساں کرتا رہا ۔سی سی ڈی کا اے ایس آئی ظاہر کرنے والا شخص دکانداروں کو تھپڑ مارتا رہا۔
سی سی ٹی وی کے مطابق تھانیدار دکاندار کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا،تشدد کا واقعہ 12مارچ کو پیش آیا،پولیس پیٹی بھائی کیخلاف حرکت میں نہ آئی۔
متاثرہ دکاندار نے تھانیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App