ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور پالیسی قائم

پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور پالیسی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب میں نئے پی پی پی فریم ورک اور منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس کی صدارت کی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام محکموں کو فعال کردار ادا کرنے اور انیشیٹو لینے کی ہدایت کی اورپنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور پالیسی قائم کردی۔
محکموں سے تجاویز طلب، ٹیکنیکل ،فنانشل کلوزنگ کے عمل کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ پنجاب میں پی پی پی اتھارٹی ،محکموں کی معاونت کیلئے پی پی پی نوڈز کے قیام کا فیصلہ کیا۔ ہر پی پی پی نوڈ میں 3ماہرین شامل ہونگے ،تکنیکی ،مالیاتی اور قانونی ماہر شامل ہوں گے ۔ منصوبوں کی نشاندہی ،ابتدائی پراسیس مکمل کرنا محکموں کی ذمہ داری ہوگی ۔ محکموں کو ہدایت کی کہ پی پی پی پراجیکٹس کیلئے مستقل محکمانہ یونٹ بھی قائم کیا جائے،اپریل سے محکموں کو مرکزی 3یونٹس کی تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی ۔مریم اورنگزیب نے کہا ہر محکمہ اپنے منصوبہ جات کا جامع ابتدائی پلان پیش کرے۔
15اہم محکموں میں پی پی پی نوڈز قائم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔نوڈز مکمل طور پر فعال ہونے تک ،اتھارٹی کی ٹیم محکموں کی معاونت کرتی رہے گی۔پی ایف اے ایس کے قیام سے سرکاری منصوبہ بندی، فنانسنگ میں آسانی ہو گی۔عوامی سرمایہ کاری کو پائیدار ،مؤثر بنانے کیلئے مشترکہ منصوبے تیار کئے جائیں گے۔صحت، پانی اور تفریح کے انڈرڈویلپمنٹ منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کیے گئے ۔ سڑک اور انفراسٹرکچرکے اندر ڈویلپمنٹ منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کیے گئے ۔ کھیلوں اور تعلیم کے شعبے میں پی پی پی مواقع بڑھانے کی ہدایت کی گئی ۔ تعلیمی اداروں کے گراؤنڈز عوامی استعمال کیلئے پی پی پی ماڈل کے تحت دینے کی تجویز بھی سامنے آئی ۔ 
مریم اورنگزیب نے کہا پی پی پی ماڈل تیز رفتار ترقی ،نجی سرمایہ کاری کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے ۔منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ہر ماہ دو بار اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا ئے گا۔
محکموں کو منصوبہ جات کی تیاری میں رہنمائی کیلئے پی فور اے ٹیم کی معاونت جاری ہے ۔ مریم اورنگزیب نے  صوبے میں پی پی پی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا ۔
ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کیلئے محکموں کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
ا