ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا لاگ اِن سسٹم مسائل کا شکار، ریونیو امور متاثر

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا لاگ اِن سسٹم مسائل کا شکار، ریونیو امور متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پلرا) کا آن لائن لاگ اِن سسٹم مسلسل تکنیکی مسائل کا شکار ہے جس کے باعث ریونیو سے متعلق متعدد سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پٹواریوں، تحصیلداروں اور سب رجسٹرارز کو کوپلرا اکاؤنٹس میں لاگ اِن کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے روزمرہ کے سرکاری معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔

سسٹم میں خرابیوں کے باعث فردات، انتقالات اور رجسٹریشن جیسے اہم ریونیو معاملات التواء کا شکار ہو گئے ہیں جس سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلرا انتظامیہ دو ماہ گزرنے کے باوجود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) کا لاگ اِن اکاؤنٹ بھی فعال نہیں کر سکی، جس کے باعث متعلقہ افسر کے روزمرہ کے سرکاری امور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں اور متعلقہ عملے کا کہنا ہے کہ ریونیو نظام میں متعدد ٹیکسز اور فیسوں کے باوجود آن لائن سسٹم میں بہتری نہیں لائی جا سکی، جس کے باعث سرکاری دفاتر میں کام کی رفتار سست پڑ گئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پلرا کے آن لائن نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے تاکہ عوام اور عملے کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔