ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے الیکٹرک کے غیر ملکی چیئرمین مارک جیرارڈ اسکیلٹن نے استعفی دیدیا

کے الیکٹرک کے غیر ملکی چیئرمین مارک جیرارڈ اسکیلٹن نے استعفی دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن:کے الیکٹرک کے غیر ملکی چیئرمین مارک جیرارڈ اسکیلٹن نے استعفیٰ دے دیا۔

کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شہریار ارشد چشتی کو متبادل ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔

کے الیکٹرک نے اپنے غیر ملکی چیئرمین مارک جیرارڈ اسکیلٹن کے استعفیٰ کے بعد اہم انتظامی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔شہریار ارشد چشتی کو مارک جیرارڈ اسکیلٹن کے متبادل ڈائریکٹر کے طور پر فوری طور پر تعینات کیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے اس تقرری سے متعلق خط پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ کمپنی سیکریٹری کے مطابق اس تعیناتی کی منظوری کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی ہے۔

یہ اقدام ملکی و غیر ملکی شیئر ہولڈرز کو بروقت آگاہ کرنے کے سلسلے میں کیا گیا۔