علی ساہی:ڈی جی ایکسائز نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ پورے ہفتے دفاتر اور فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ پراپرٹی، موٹر اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں بقایا 20 ارب روپے سے زائد کی وصولی ممکن بنائی جا سکے۔
مراسلے کے مطابق، افسران ٹیکس وصولی کے لیے ڈیوٹیاں خود اپنی نگرانی میں کروائیں گے، جبکہ ڈی جی آفس کا اسٹاف پیر سے جمعرات تک ڈیوٹی سرانجام دے گا۔
توانائی بچت اقدامات کے تحت ورک فرام ہوم کی ہدایات پہلے جاری کی گئی تھیں، تاہم ٹیکس وصولی کے ہدف کے حصول کے لیے اب تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ دفاتر مراسلے کے مطابق فعال ہوں گے۔