ویب ڈیسک : نامزد گورنر سندھ نہال ہاشمی آج شام چھ بجے گورنر ہاؤس کراچی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر راجپوت ان سے عہدے کا حلف لیں گے، اس موقع پر وفاقی وزراء، وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ، صوبائی وزراء، بار کونسل کے عہدیدار اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود ہوں گے۔
نامزد گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بلاتفریق ہر شخص کی خدمت کریں گے اور اپنی زندگی کی سیاسی جدوجہد کو عوام کی خدمت میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے صدر مملکت اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ جمہوریت کے فروغ کے لیے جو بھی کر سکیں گے،وہ کریں گے۔
قبل ازیں صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی۔