ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی شہزادی نورہ بنت بندر انتقال کرگئیں

سعودی شہزادی نورہ بنت بندر انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی شہزادی  نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود انتقال کرگئیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی  نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود کا انتقال ہوگیا ہے۔سعودی شہزادی کی نماز جنازہ آج  مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔