ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بولان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے بعد ڈیم سے سات مزدوروں کا اغوا

 بولان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے بعد ڈیم سے سات مزدوروں کا اغوا
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور سنگین واردات ہو گئی۔ بولان کے ویران علاقے مین جعفر ایکسپریس   ٹرین کے مسافروں کے قتل عام کے بعد اسی بولان کے علاقے میں آج  شوران کے مقام پر منجھو ڈیم کی سائٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور 7 مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے۔  
لیویز کے اہلکاروں نے اس حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دہشتگردوں نے حملے میں ایک ڈمبر گاڑی نذر آتش  کی اور دو گاڑیوں کو نقصان  پہنچایا، وہ  7 مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ 
بولان: مزدور ڈیم پر کام کر رہے تھے مزدوروں کا تعلق قریبی علاقے سے ہے۔
اغواء ہونے والے مزدوروں میں بابے خاں، عبد الشکور ،گل محمد ،محمدالیاس، نور علی شاہ، محمد آصف سمیت الٰہی بخش شامل ہیں ۔