سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 279.97 روپے سے بڑھ کر 280.05 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر3 پیسے اضافے 281.62 روپے پر پہنچ گیا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1.04 روپے مہنگا ہوکر 365.27 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 76.71 روپے، جبکہ یورو 15 پیسے کمی سے 306.90 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75روپے پر برقرار رہا ۔