ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو

سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے، مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، جو قوتیں پاکستان کو شکست دینا چاہتی ہیں وہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور دہشت گرد سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں لیکن پاکستان میں دہشت گردی کا مسئل نیا نہیں، ملک نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے، مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جب بچہ تھا تب سے یہ دہشت گردی دیکھتا ہوا آرہا ہوں، بے نظیر بھٹو دہشت گردی کی وجہ سے شہید ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر دہشت گردی کا واقعہ پچھلے واقعے سے زیادہ خطرناک ہے، کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، ہر طبقے نے دہشت گردی کے جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس ملک کا وزیر خارجہ رہا ہوں، جانتا ہوں کہ جو قوتیں پاکستان کو شکست دینا چاہتی ہیں وہ تیزی سے آگے بڑھ رہی، سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے ہیں، جو قوتیں پاکستان کو شکست دینا چاہتی ہیں وہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، جو قوتیں اس ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں وہ متحد ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوں یا وزیراعلیٰ کے پی، اگر انہیں ہماری مدد چاہیے تو ہمیں کرنی چاہیے، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے معاملے پر متحد ہونا چاہیے، اگر تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے معاملے پر متحد نہ ہوئیں تو آگ جو آگ بلوچستان میں لگی ہوئی ہے وہ چاروں صوبوں اور ریجن میں پھیلے گی، ہمیں امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر یہ ٹارگٹ حاصل کرسکتی ہیں، نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا، شہباز شریف بھی نیشنل ایکشن پلان ٹو بنا سکتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer