کاوش میمن : اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے چوتھےروز زبردست تیزی کا رجحان رہا، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 771سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس1 لاکھ 14 ہزار 855 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 84 پوائنٹس پر پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کمی ہوئی جس سے انٹر بینک میں ڈالر 279.97 روپے سے کم ہوکر 279.90 کا ہوگیا ہے۔