ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان میں امن کا مشن لئے وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

 کوئٹہ آمد پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وفاقی وزراء بھی شہباز شریف کے ہمراہ پہنچے,دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے۔

 شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب وزیراعظم نے کامیاب جعفر ایکسپریشن آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔