ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہر میں بادلوں کا بسیرا ،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

 شہر میں بادلوں کا بسیرا ،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)باغوں کے شہر میں بادلوں کا بسیرا ،بہار کے جھونکوں میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

شہر میں بادلوں کا بسیرا ہو گیا،ٹھنڈی ہواؤں نے بہار کے رنگ بکھیر دیے۔مطلع جزوی طور پر آبر الود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری تک جانے کے امکانات ظاہر ہوا۔ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے ۔ہوا 5 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے امکانات ظاہر کر دیے۔رمضان کا پہلا عشرہ شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے امکانات ،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سر فہرست پر ہے۔

ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 299 ریکارڈ ہوا۔فیز8-ڈی ایچ اے 229،کوٹ لکھپت 301,سید مراتب علی روڈ204,یو ایس کونسلٹ 231،فدا حسین ہاؤس 211 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔