توشہ خانہ سے میرے سمیت سب حکمرانوں نے تحائف لئے ہیں،خواجہ آصف

توشہ خانہ سے میرے سمیت سب حکمرانوں نے تحائف لئے ہیں،خواجہ آصف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ توشہ خانہ سے میرے سمیت سب حکمرانوں نے تحائف لئے ہیں.

میں نے اپنے تحائف انکم ٹیکس ریٹرن، الیکشن گوشواروں اور نیب میں جمع کروائے ہوئے ہیں،عمران خان کے اور ہمارے تحائف لینے میں بنیادی فرق ہے۔الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے امیدوار الیکشن کیلئے تیار ہیں،اپنے قائد میاں نواز شریف کے حکم پر سارے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے ہیں،آج سیالکوٹ کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہو جائیں گے۔