پی ٹی آئی ورکرقتل کیس ، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور  

Pti worker,murder case,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پی ٹی آئی ورکرظل شاہ کے قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ورکرظل شاہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو ڈیوٹی جج  انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ، جسٹس میاں مسعود حسین نے کیس کی سماعت کرتےہوئے ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور  کر لیا ہے ۔

 دوسری طرف پولیس نے مقدمہ سے  دفعہ 302 ختم کرکے 322 لگا دی  ہے، دفعہ 322 بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرکے شہری کو قتل کرنے پر لگائی جاتی ہے ، اب دفعہ 302 کی بجائے دفعہ 322 کے تحت جسمانی ریمانڈ دیا گیا ہے ، ملزمان کی جانب سے رانا ذولفقار ایڈووکیٹ نے دلائل دیئےایک واقعے کی دو ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی، پولیس نے تھانہ ریس کورس اور تھانہ سرور روڑ میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ 

 ملزمان میں راجہ شکیل,محمد جہانگزیب٫عمر فرید ،محسن شاہ٫ اشتیاق اور شکیل  شامل ہیں ، تفتیشی افسر نے ملزمان کے  جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیا اور کل دوبارہ اے ٹی سی کورٹ  میں پیش کرنے کا حکم دیا ملزمان کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ، ملزمان پر پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کے قتل کا الزام ہے ، ملزمان نے مردہ حالت میں  ظل شاہ کو ہسپتال پہنچایا اور وہاں سےفرار ہو گئے۔