بھارتی طیارے کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ

بھارتی طیارے کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق ایک مسافر کی طبیعت ناسازی پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی، پرواز کا مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کر گیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی ایئر لائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی، سی اے اے اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کو چیک کیا، 60 سالہ مسافر عبداللّٰہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا۔سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر نائیجیریا کا شہری ہے، بھارتی ایئر لائن کی پرواز نئی دہلی سے دوحہ جا رہی تھی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، بھارتی طیارہ واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔

Ansa Awais

Content Writer