نوجوان کی خطرناک سانپ کو پانی پلاتے ویڈیو وائرل،صارفین ہکا بکا  

The young man watering snake
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سانپ ایک زہریلا جانور ہے جو ڈس لے تو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک وائرل ہو رہی ہے جس میں  ایک شخص خطرناک سانپ کو پانی پلا رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سبز رنگ کے سانپ کو نوجوان اپنی ہتھیلی کے ذریعے پانی پلا رہا ہے سانپ بھی مزے سے پانی پی رہا ہے،ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  یہ ویڈیوبھارتی فاریسٹ آفیسر سوزانتا نندا  کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانپ کے پینے کے انداز سے معلوم ہورہا ہے کہ وہ بہت ہی پیاسا ہے۔

سوزانتے نے لکھا  ہے کہ موسم گرما آرہا ہے، آپ کے دیے گئے چند معمولی سے قطرے کسی کی جان بچا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جانوروں کے لیے اپنے گارڈن میں کسی کنٹینر میں پانی ضرور رکھیں۔