چیئرمین سینیٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

چیئرمین سینیٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: chairman sadiq sanjrani
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی سفارتکاری میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سینیٹ کی سالانہ کاکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے،جس کے مطابق  چیئرمین سینیٹ کا ایوان بالا کو متحرک بنانے میں اہم کردار رہاہے۔ سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی 100 فیصد حاضری ہوئی، ایوان میں موجودگی یقینی بنانے میں اپوزیشن ارکان کا دوسرا اور تیسرا نمبر رہا۔

ایوان بالا میں سب سے زیادہ 8گھنٹے سے زائد وقت بولنے کا اعزاز بھی قائد ایوان کو حاصل ہے، ایوان میں اظہار خیال کرنے میں سینیٹر مشتاق دوسری اور رضا ربانی کی تیسری پوزیشن پر رہیں۔

رپوٹ کے مطابق صادق سنجرانی  کی دعوت پر عرب ممالک کی چار نمایاں شخصیات پاکستان آئیں، 23 سفراء اور غیر ملکی پارلیمانی شخصیات نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں کیں۔

اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 16 سے زائد پارلیمانی وفود بیرون ممالک بھجوائے، سینیٹ پر اعتماد کے باعث 1100 سے زائد پبلک پٹیشنز دائر کی گئیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایت پر 183 پیٹیشنز نمٹائیں گئیں، سال بھر میں ایوان بالا میں 14 آرڈیننس پیش کئے گئے، قومی اسمبلی کے 58 بلز موصول، 27پاس کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پورے سال سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی مایوس کن کارکردگی رہی، وہ ایوان میں کسی محاذ پر بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔