آئی ایس پی آر کا یوم پاکستان کے حوالے سے نیا ملی نغمہ جاری

آئی ایس پی آر کا یوم پاکستان کے حوالے سے نیا ملی نغمہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم پاکستان کے لیے تیار کیاگیا ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) نے 23 مارچ کے حوالے سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا، خوبصورت اس ملی نغمہ کوٹویٹر پر شیئر کیاگیا، یومِ پاکستان کے حوالے سے اس خوبصورت ملی نغمہ میں گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا، سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد اس کو سن اور لایئک کرچکی ہے جبکہ وطن عزیز کی سلامتی اور پاک فوج کے حق میں نعرے اور تعریف کی جارہی ہے۔

خوبصورت ملی نغمے کی موسیقی علی ظفر نے ترتیب دی ہے۔ملی نغمے کے بول عابد حسن نے لکھے ہیں جبکہ میوزک پروڈیوسر سرمد غفور ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری گانا حصول پاکستان کیلئے قائد کی قربانیوں کے بارے میں پیغام پر مشتمل ہے اور پاکستانی قوم کے عزم اور ہمت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

اس ترانے میں پاکستان کے وجود میں آنے سے لیکر اب تک اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ قومی اتحادقائم ہے، علاوہ ہمدردی ، رواداری ، اخوت اور وحدت کا احساس ہی وہ جوہر ہے جو مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے معاشرے کو مستحکم کرتی ہے۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer