زندہ دلان لاہور کیلئے خوشخبری

زندہ دلان لاہور کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائے ونڈ روڈ (علی رضا) زندہ دلان لاہور کیلئے خوشخبری، لیک سٹی میں مزیدار پاکستانی کھانوں کی مہک، دیسی کھابوں کے شوقین افراد کیلئے واظوان ریسٹورنٹ کھل گیا۔ 

گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز کی سربراہی میں چیئرمین لیک سٹی جاوید اقبال نے ربن کاٹ کر ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا، باربی کیو، کڑاہی اور ٹکاٹک کے مزیدار پکوان سب کو بھا گئے، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران بھی اس موقع پر موجود تھے، لیک سٹی میں پہلی بار دیسی کھانوں کی بھرپور ورائٹی ایک چھت تلے فراہم کی گئی، بار بی کیو میں چکن تکہ، ملائی بوٹی، کباب کی مہک شہریوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے تو مٹن کڑاہی اور چکن کڑاہی کے ساتھ ٹکا ٹک کا بھی جواب نہیں، ریسٹورنٹ کے اوپن ائیر پر سکون ماحول میں فیملیز نے مزیدار کھانے کا لطف اٹھایا۔ 

وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران نے کھانوں کے معیار کی تعریف کی، افتتاحی تقریب میں سلطان گوہر، وائس چانسلر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد بھی شریک تھے، افتتاحی تقریب میں آنے والوں کا کہنا تھا کہ ہماری نئی نسل کو پاکستانی کھانوں سے متعارف کروایا جانا احسن اقدام ہے، پہلے دیسی کھانے کھانے کے لئے اندرون شہر کا رخ کیا جاتا تھا لیکن اب لیک سٹی میں بھی واظوان کی جانب سے بہترین کھانے فراہم کیے جارہے ہیں۔

 پاکستانی کھانوں کو پرموٹ کرنے کے لئے لیک سٹی میں واظوان ریسٹورنٹ شہریوں کے لئے کھول دیا گیا، جہاں بہترین کھانے اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، باربی کیو ٹک ٹاک مٹن کڑائی، چکن کڑائی، بیف پلاؤ اور اس کے ساتھ ساتھ بے شمار پاکستانی کھابے بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیے جا رہے ہیں، شہریوں کی جانب سے پاکستانی کھانوں کوبہت پسند کیا جا رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer