کورونا وائرس،محکمہ صحت کی جانب سے بھرپور غفلت کا مظاہرہ

کورونا وائرس،محکمہ صحت کی جانب سے بھرپور غفلت کا مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) کورونا وائرس کا سنگین خطرہ لیکن محکمہ صحت تاحال حفاظتی کٹس نہ خرید سکا، تاخیر کی وجہ سے مارکیٹ میں گاونز ، گلوز ، شوز ، ماسک ، عینکیں اور فیس شیلڈز سمیت حفاظتی سامان اب مہنگے داموں خریدنا پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کے سنگین خطرہ کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے تاحال حفاظتی کٹس کی خریداری تک مکمل نہیں کی جاسکی ہے، محکمہ صحت کو پنجاب حکومت نے 23 کروڑ روپے کی ابتدائی گرانٹ تو جاری کر دی جس پر حفاظتی سامان خریدنے کا عمل شروع کیا گیا جو تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 کروڑ روپے کا حفاظتی سامان کی خریداری کی جارہی ہے جس میں گاونز ، گلوز ، شوز ، عینکیں ، ماسک اور فیس شیلڈز سمیت ہینڈ سینیٹائزر اور صفائی کےلئے جراثیم کش لیکویڈ شامل جو کہ خریدا جارہا ہے۔

تاہم خریداری کا عمل سست روی سے دوچار ہے،مانگ میں اضافہ پر حفاظتی کٹس کی قیمت مارکیٹ میں دو سے پانچ گنا تک بڑھ گئی ہے اور محکمہ صحت کو تاخیر کے باعث سامان مہنگے داموں ملنے کا خدشہ ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer