(درنایاب) پی ایچ اے کو بالآخرمالیوں کی عزت وتکریم کا خیال آ ہی گیا، اب مالی باغبان کہلائیں گے، پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری کے لیےتجویز ارسال کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق مالیوں کےعہدے کا نام تبدیل کرنے کی تجویز وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے دی ہے، تجویز کو منظوری کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کےاجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
وائس چیئرمین پی ایچ اے کا کہنا ہےکہ باغبان نام سے مالیوں کی حوصلہ افزائی اورعزت و تکریم ہوگی، حافظ ذیشان رشید کے مطابق مالی گرین اینڈ کلین پاکستان کا مرکزی کردار اور قوم کا ہیرو ہے۔