خاتون اول کورونا کا شکار ہوگئیں، قرنطینہ منتقل

خاتون اول کورونا کا شکار ہوگئیں، قرنطینہ منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کوروناوائرس  کا شکار ہوگئیں۔

کینیڈین خاتون اول صوفی ٹروڈو  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ صوفی ٹروڈو میں برطانیہ سے واپس لوٹنے پرعلامات ظاہر ہوئیں۔ اہلیہ میں وائرس کی تصدیق کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کودوہفتوں کیلئے آئسولیشن میں رکھے جانے کی امید ہے۔ صوفی ٹروڈو کو چودہ روز کے لیےقرنطینہ میں رکھا جائے گا. 

جسٹن ٹروڈو نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ ان کی اہلیہ  کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم نے لکھا کہ صوفی کے کووڈ-19 ٹیسٹ کے نتائج مثبت ثابت ہوئے ہیں جس کے باعث وہ کچھ وقت کے لیے قرنطینہ میں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اہلیہ میں وائرس کی کم علامات ہیں وہ اپنا خیال رکھ رہی ہیں اور ڈاکٹر کی بتائی گئی ہدایات پر عمل کر رہی ہیں۔ 

کینیڈین وزیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ان میں وائرس کی علامات نہیں  پائی گئیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن وہ بھی ڈاکٹر کی احتیاطی تدابیر  پر عمل کرتے ہوئے ذاتی طور پر محدود رہیں گے۔

 کینیڈین وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ اپنے تمام فرائض گھر بیٹھے ویڈیو اور فون کے ذریعے انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس نے بنیا بھر کے لوگوں کو خوف میں ڈال دیا ہے۔ کورونا سے  مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4983ہو گئی  ہے جبکہ ایک لاکھ 34ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں مزید 189،ایران میں 75، اسپین میں 31، جرمنی اور امریکا میں تین تین ہلاکتیں ، جنوبی کوریا میں سات افراد جان سے گئے ۔ ،جاپان میں چار اور سوئٹزرلینڈ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔