ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: ایڈیشنل سیشن جج عائشہ رشید نے عبیرہ ماڈل قتل کیس میں ملوث ملزمہ ازما راؤ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی، ملزمہ کے دو ساتھی فاروق الرحمان اور حکیم ذیشان حیدر شک کی بناء پر بری کر دیئے گئے۔

ملزمہ ازماء راؤ عرف طوبیٰ جیل سے اپنی چھ سالہ بیٹی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت کے فیصلے کا اعلان ہونے سے قبل اس کی انکھوں میں آنسو تھے۔ ازما نے دو ہزار پندرہ میں اپنی سہیلی ماڈل گرل عبیرہ کو حسد و رقابت کی وجہ سے اپنے گھر پر زہر کھلا کر قتل کیا اور جرم چھپانے کیلئے مقتولہ کے جسم کے ٹکڑے کئے اورایک اٹیچی میں بند کرکے سکائی ویز بس اسٹینڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئی۔

ملزمہ کو بس سٹینڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور فون کالز کے ریکارڈ کے ذریعے حراست میں لیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا کہ ملزمہ نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے اپنا نام طوبٰی رکھ لیا تھا۔