(فضہ عمران) لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ،جنگل کے بادشاہوں کی پراسرا ہلاکتیں، دو کے بعد تیسرا شیر بھی پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں آئے روز شیروں کی اموات ہونے لگیں۔چند روز قبل دو ننھے شہروں کی ہلاکت کے بعد بنگال ٹائیگرس بھی چل بسی۔
لاہور چڑیا گھر تینوں شیروں کی ہلاکتیں رات کے وقت ہوئین، یہ عجب اتفاق ہے یا کوئی راز؟؟شیر مر رہے ہیں یا غیب کئے جارہے ہیں انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟؟؟؟
لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا کا کہنا ہے کہ بنگال ٹائیگریس آج شام اپنے پنجرے کے باہر خندق میں مردہ پائی گئی۔بنگال ٹائیگریس بلڈ پیراسائٹس کے مرض میں مبتلا تھی، علاج کے بعد وہ بظاہر صحتمند ہو گئی تھی ۔
مرنے والی بنگال ٹائیگریس کی عمر آٹھ سال تھی جو بہاولپور چڑیا گھر میں پیدا ہوئی اور اسے 2014 ء میں لاہور چڑیا گھر لایا گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ چڑیاگھرکےپنجروں کوویران کیوں کررہی ہے جبکہ انتظامیہ شیروں سمیت دیگرجانوروں کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے۔