ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم مذاکرات کے خواہاں ہیں اگر مذاکرات میں یہ کہا جائے ہے فلاں مانیس ہو تو یہ قابل قبول نہیں : بیرسٹر گوہر

ہم مذاکرات کے خواہاں ہیں اگر مذاکرات میں یہ کہا جائے ہے فلاں مانیس ہو تو یہ قابل قبول نہیں : بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے  پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہامیں نے وزیراعظم کی تقریر کا جواب دیا ہے ۔جو ہمارے سوالات تھے انکا ہمیں جواب نہیں ملا

ہم مذاکرات کے خواہاں ہیں اگر مذاکرات میں یہ کہا جائے ہے فلاں مانیس ہو تو یہ قابل قبول نہیں 

سیاسی مسائل کا حل سیاسی ہونا چاہیے۔اگر زبانی جمع خرچ رکھا جائے تو اس سے کچھ نہیں ہو گا۔میں نے کہا کہ ’منہ میں رام رام اور  بغل میں چھری‘ یہ قابل قبول نہیں ۔ہم عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ باقی لوگوں کے کیسز چل رہے ہیں۔ہماری اپیل کو سولہ مہینے تک پنڈنگ رکھا گیا۔ہسپتال میں بانی کو شفٹ نہیں کیا گیا بشری بی بی سے ملاقاتیں نہیں کرا رہی۔ایک ملک میں ایک قسم کا دستور ہونا چاہیے۔وزیراعظم کے وزیر قانون نے جواب دیا۔ہم چاہ رہے ہیں کے مذاکرات ہوں سیاسی مسائل حل ہوں۔

یہ لوگ سمجھتے ہیں کے ہمارے پاس ٹائم ہو گا تو بات کریں گے۔ملک میں جو عدم استحکام ہے وہ بانی پی ٹی ائی کو جیل میں رکھنے کی وجہ سے ہے۔ہم نے ریکوسٹ وزیراعظم آفس سے بھی کی کے ملاقات ہونی چاہیے ۔اگر وزیراعظم ایک ملاقات نہیں کر سکتا۔