ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 زمبابوے نے سونے کی پیداوار 2029 تک دگنی کرنے کا اعلان کر دیا

 زمبابوے نے سونے کی پیداوار 2029 تک دگنی کرنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )زمبابوے کی ریاستی ملکیت میں کام کرنے والی گولڈ مائننگ کمپنی  ے اعلان کیا ہے کہ وہ 2029 تک اپنی سالانہ سونے کی پیداوار کو دوگنا کر کے 2 لاکھ 20 ہزار اونس تک لے جانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کمپنی نے یہ ہدف نئے توسیعی منصوبوں اور مالی معاونت حاصل ہونے کے بعد مقرر کیا ہے، حالیہ مالی سال میں کمپنی کی پیداوار 1 لاکھ 4 ہزار 626 اونس رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے، جس کی بنیادی وجہ کم معیار   قرار دی گئی ہے۔

 کمپنی کے مطابق اس منصوبے کے لیے زمبابوے کے مقامی بینکوں سے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ حاصل کر لی گئی ہے، جو کہ شموا ہِل اوپن پٹ منصوبے کی نصف ضروری مالیات ہے۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد اس کان سے سالانہ پیداوار 24 ہزار اونس سے بڑھ کر تقریباً 80 ہزار اونس تک پہنچنے کی توقع ہے۔

 مزید بتایا گیا ہے کہ شموا منصوبے پر اگست میں کام شروع کیا جائے گا، جبکہ باقی مالی ضروریات کے لیے غیر ملکی قرض دہندگان سے مذاکرات جاری ہیں، اس کے علاوہ کمپنی اپنے جینا مائن اور فریڈا ربیکا مائن کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور چھوٹے پیمانے پر کان کنی کرنے والوں کے مواد کو بھی شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 موتاپا گولڈ ریسورس جو زمبابوے کے سوورن ویلتھ فنڈ کی ملکیت ہے، ملک میں سونے کی پیداوار بڑھانے کے حکومتی ہدف میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، زمبابوے رواں سال 50 میٹرک ٹن سونے کی پیداوار کا ہدف رکھتا ہے، جو گزشتہ سال کے ریکارڈ 46.7 ٹن سے زیادہ ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سونا زمبابوے کی سب سے بڑی غیر ملکی زرمبادلہ کمانے والی برآمد ہے، صرف 2026 کی پہلی سہ ماہی میں سونے کی برآمدات 1.19 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 579 ملین ڈالر تھیں۔

 اقتصادی ماہرین کے مطابق سونے کی پیداوار میں یہ ممکنہ اضافہ زمبابوے کی معیشت اور برآمدی آمدنی پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔