ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی ،بارش کا امکان 

شہر میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی ،بارش کا امکان 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: شہر میں آج موسم خوشگوار ہے جبکہ آسمان پر بادلوں کا بسیرا اور سورج کی کرنوں کی جھلک نے موسم کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔ بادلوں اور دھوپ کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھ کر 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم میں قدرے حبس بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔ شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو نسبتاً خوشگوار بنائے ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں بارش کے امکان کا اظہار کیا ہے اور شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔