ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازین کی ریٹائرمنٹ کی عمر ، نئی تجویز سامنے آگئی

 سرکاری ملازین کی ریٹائرمنٹ کی عمر ، نئی تجویز سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سرکاری ملازین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے تجویز سامنے آگئی ۔ 

 ارکان سینیٹ کی سرکاری ملازمت کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دے دی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 62سال کی جائے جبکہ انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہونی چاہیے۔

 ارکان سینیٹ کے مطابق اس ایک اقدام سے پنشن کا بوجھ کم ہوگا۔ جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس کا حامی ہوں، حبیب بینک میں ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال کرکے آیا ہوں، حکومت ارکان کی اس تجویز پر غور کرے گی۔

 حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ پنشن کی عمر 62 سال کرنے سے مالی فائدے نہیں ہوں گے کیونکہ دفاعی بجٹ میں 800 ارب روپے تنخواہوں کےلئے ہیں جبکہ وفاق کے سرکاری امور چلانے کیلئے 970 میں سے 580ارب تنخواہیں ہیں۔