ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آبپاشی کی بہتری کیلئے اقدامات، سولر ٹیوب ویب منصوبے شروع کیے گئے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

آبپاشی کی بہتری کیلئے اقدامات، سولر ٹیوب ویب منصوبے شروع کیے گئے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

سٹی 42 : سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ آبپاشی کی بہتری کےلیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، پانی کی بچت کے طریقے اپنائے گئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کےلیے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں، آبپاشی کی بہتری کےلیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر ٹیوب ویب منصوبے شروع کیے گئے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ کلری بگھار کینال کی لائننگ کی جا رہی ہے ۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 346 اسکیمیں مکمل کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق کی مدد سے 5 بڑی شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے، وفاق کی مدد سے ہی 45 شاہراہوں کی مرمت بھی جاری ہے ۔