سٹی42: سندھ سرکار نے سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کر دیا۔
سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر کراچی میں سندھ اسمبلی کی تاریخی عمارت میں ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ اور وزیراعلیٰ سیدمراد علی شاہ نے مالی سال 26-2025کے لیے صوبائی بجٹ پیش کردیا ہے۔ مراد علی شاہ نے سرکاری ملازموں کے لئے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کر دیا۔
بجٹ کا حجم 3,451.87 ارب روپے ہے جوگزشتہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ 3,056.3 ارب روپے کے مقابلے میں 12.9 فیصد زیادہ ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتمادکااظہار کیا، ہم اس اعتماد کی ہر لمحہ پاسداری کریں گے۔
بجٹ کا حجم 34کھرب51ارب روپے ہے۔
سرکاری ملازموں کیلئے بڑا ریلیف
وزیراعلیٰ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ گریڈ16تک تنخواہوں میں 12فیصد اضافہ ہوگا، گریڈ17سے 22تک ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ ہوگا، گریڈ17سے 22کے ملازمین کو 10فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔
پینشن میں آٹھ فیصد اضافہ
مراد علی شاہ نے کہاکہ پنشن میں 8فیصد اضافہ کیا جائے گا، معذور ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس بڑھایا گیا ہے۔
تعلیم، صحت سمیت اہم فلاحی شعبوں کیلئے اضافی فنڈز مختص
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ بجٹ میں تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور فلاحی شعبے کےلیے اضافی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورننس کو جدید بنانے اور معیشت کو فروغ دینے کے اقدامات بھی بجٹ میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جاری اخراجات کی مد میں 2,149.4 ارب روپے رکھے گئے، گزشتہ سال جاری اخراجات 1,912.36 ارب روپے تھے، 12.4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔
پبلک پرائیویٹ شراکت منصوبے
مراد علی شاہ نے سندھ بجٹ کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ شراکت منصوبے 625 ارب روپے تک پہنچ گئے، (کراچی) 2010 میں پبلک پرائیویٹ شراکت کے منصوبے 6 ارب سے 2025 میں 625 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، سڑکیں، پل، پانی، توانائی، زراعت سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔
تعلیم کیلئے بجٹ میں 12.4 فیصد اضافہ
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ تعلیم کے لیے بجٹ میں 12.4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، تعیلیم کےلیے 523.73 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بجٹ کل جاری اخراجات کا 25.3 فیصد بنتا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پرائمری تعلیم کا بجٹ 136.2 ارب روپے سے بڑھا کر 156.2 ارب روپے کر دیا گیا۔ سیکنڈری تعلیم کا بجٹ 68.5 ارب روپے سے بڑھا کر 77.2 ارب روپے کر دیا گیا۔
اساتذہ کیلئے اچھی خبر
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ نئے مالیاتی سال میں 4400 اساتذہ اور عملے کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار آئی بی اے کمیونٹی کالجز کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ 34،100سے زائد پرائمری اسکولوں کو علیحدہ بجٹ اور اخراجات فراہم کیے جائیں گے۔
غریب اور ہونہار طلبہ کی معاونت
مراد علی شاہ نے کہا کہ غریب اور ہونہار طلبہ کی معاونت کےلیے سندھ ایجوکیشنل انڈاؤمنٹ فنڈ میں 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز ڈیولپمنٹ پروگرام کا بجٹ 11.6 ارب روپے سے بڑھا کر 17.3 ارب روپے کر دیا گیا، مختص رقم سے معاون آلات، وظائف اور این جی اوز کے ساتھ شراکت داری میں مدد فراہم کی جائے گی۔
صحت کیلئے 326.5 ارب روپے کا بجٹ مختص
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صحت کے لیے 326.5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ صحت کا بجٹ پچھلے سال کے 302.2 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 146.9 ارب روپے صحت کے اداروں اور یونٹس کو گرانٹس کی مد میں دیے جائیں گے۔
ہسپتال اور انسٹیٹیوٹس کی تعمیر
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے لیے 19 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پیپلز پرائمری ہیلتھ انیشی ایٹو (پی پی ایچ آئی) کے لیے 16.5 ارب روپے رکھے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں ایک نئے اسپتال کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
ایمبولینس سروس اور موبائل تشخیصی یونٹس کو دیہی علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجت تقریر کے دوران ایمبولینس سروس اور موبائل تشخیصی یونٹس کو دیہی علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایمبولینس سروس اور موبائل تشخیصی یونٹس کو دیہی علاقوں تک توسیع دی جائے گی ۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 20 فیصد کٹوتی
مراد علی شاہ نے بتایا کہ مالیاتی منتقلی میں متوقع کمی کے باعث سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 20 فیصد کٹوتی کی گئی ہے، اس سال سالانہ ترقیاتی پروگرام 520 ارب روپے تک محدود کریا گیا ۔
کراچی میں الیکٹرانک بسوں کے 3 نئے روٹس کا اعلان
مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ جولائی میں مزید 100 نئی ای وی بسیں چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 9 میٹر طویل 34 نئی بسیں بھی جولائی میں فعال ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جولائی میں 5 ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی، شہری علاقوں میں 1000 ای وی بسیں متعارف کروائی جائیں گی۔
آئی ایم ایف کی پابندیوں کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام
سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت ترجیح ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی پابندیوں کے باوجود ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے. انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کےلیے زیادہ فنڈز مہیا کیے۔ اس سال صحت پر 344 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
این آئی سی وی ڈی میں پورے پاکستان سے زیادہ مریضوں کا علاج
مراد علی شاہ نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں پورے پاکستان سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا، ایس آئی سی وی ڈی کے پاس ہسپتالوں کا وسیع نیٹ ورک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں اس سال 308 لیور ٹرانسپلانٹ کیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی سی ایچ میں بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، یہ بچوں کی صحت کا دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے ۔
پیپلز بس سروس پاکستان کا نمائندہ پروگرام
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز بس سروس اس وقت پاکستان کا نمائندہ پروگرام بن گیا ہے، بس سروس کو میرپورخاص، شہید بےنظیر آباد تک توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی پہلی پنک بس سروس سندھ میں چل رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن کے ذریعے مسافروں کی سہولت دی گئی ہے، روزانہ لاکھوں مسافر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں الیکٹرک بسوں کو توسیع دی گئی ہے، پاکستان کا پہلا 50 الیکٹرک بسوں کا قافلہ سندھ میں سڑکوں پر اتارا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ الیکٹرک بسوں کو پورے سندھ میں پھیلانے کےلے پرائیویٹ پارٹنرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔
ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن کے ذریعے مسافروں کی سہولت
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن کے ذریعے مسافروں کی سہولت دی گئی ہے، روزانہ لاکھوں مسافر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں الیکٹرک بسوں کو توسیع دی گئی ہے، پاکستان کا پہلا 50 الیکٹرک بسوں کا قافلہ سندھ میں سڑکوں پر اتارا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ الیکٹرک بسوں کو پورے سندھ میں پھیلانے کےلے پرائیویٹ پارٹنرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔
آبپاشی کی بہتری کیلئے اقدامات (سولر ٹیوب ویل منصوبے)
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ آبپاشی کی بہتری کےلیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، پانی کی بچت کے طریقے اپنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کےلیے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں، سولر ٹیوب ویل منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کلری بگھار کینال کی لائننگ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 346 اسکیمیں مکمل کی گئیں ۔
5 بڑی شاہراہوں کی تعمیر
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کی مدد سے 5 بڑی شاہراہوں کی تعمیر جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاق کی مدد سے ہی 45 شاہراہوں کی مرمت بھی جاری ہے ۔