ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز بس سروس اس وقت پاکستان کا نمائندہ پروگرام بن گیا ہے؛ مراد علی شاہ

 پیپلز بس سروس اس وقت پاکستان کا نمائندہ پروگرام بن گیا ہے؛ مراد علی شاہ

سٹی 42 : وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز بس سروس اس وقت پاکستان کا نمائندہ پروگرام بن گیا ہے۔ 

 وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ بس سروس کو میرپورخاص، شہید بےنظیر آباد تک توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی پہلی پنک بس سروس سندھ میں چل رہی ہے۔ 

 وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن کے ذریعے مسافروں کی سہولت دی گئی ہے، روزانہ لاکھوں مسافر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں الیکٹرک بسوں کو توسیع دی گئی ہے، پاکستان کا پہلا 50 الیکٹرک بسوں کا قافلہ سندھ میں سڑکوں پر اتارا گیا ۔ 

انہوں نے کہاکہ الیکٹرک بسوں کو پورے سندھ میں پھیلانے کےلے پرائیویٹ پارٹنرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔