ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کے فن ایلن کے ایک اننگز میں 19 چھکے، کرس گیل کا ریکارڈ توڑدیا

 نیوزی لینڈ کے فن ایلن کے ایک اننگز میں 19 چھکے، کرس گیل کا ریکارڈ توڑدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایک اننگز میں 19 چھکے، نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑدیا,  نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی اننگز  میں  سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

فن ایلن نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ  کے دوران  اپنی اننگز میں 19 چھکے  لگانے کا ریکارڈ بنا یا۔

اس سے پہلے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 18 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

 فن ایلن نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔

فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا،  انہوں نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے، اس کے بعد  فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔