ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزم گرفتار

ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے کاروائیوں کے دوران ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 4 ملزم گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت محمد سعید احمد، ہیری, زبیر احمد اور محمد امین کے نام سے ہوئی، جنہیں گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم محمد سعید احمد نے شہری کو جاپان ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 35 لاکھ روپے وصول کیے ، گرفتار ملزم ہیری نے شہری کو غیر قانونی طور پر پرتگال بھجوانے کے لیے 13 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے ، ملزم زبیر احمد نے شہری کو میکسیکو ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ 50 ہزار روپے اور 2900 یورو وصول کیے ، جبکہ ملزم محمد امین نے شہری کو اسپین ملازمت کا جھانسہ دے کر 19 لاکھ روپے ہتھیائے۔ 

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے ۔ 

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔