ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ تدارک کیس,لاہورہائیکورٹ کاہیٹ ویوو،کلائمیٹ چینج اورپانی کےضیاع پراظہارتشویش

سموگ تدارک کیس,لاہورہائیکورٹ کاہیٹ ویوو،کلائمیٹ چینج اورپانی کےضیاع پراظہارتشویش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ہیٹ ویوز ،کلائٹمٹ چینج اور پانی کے ضیاع پر اظہار تشویش کیا ہے، عدالت عالیہ نے جانوروں کی خریدوفروخت کی دکانیں جلو پارک کے قریب بنانے کی بھی تجویز دیدی ،عدالت نے ٹولٹن مارکیٹ میں کتوں ،بلیوں سمیت دیگر جانوروں کی خریدوفروخت اور ٹولٹن مارکیٹ میں گزشتہ دنوں کتوں کی ہونیوالی اموات پر اظہار ناراضگی کیا ہے۔
 جسٹس شاہدکریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی،خاتون ممبر ماحولیاتی کمیشن نے ٹولٹن مارکیٹ کے متعلق رپورٹ پیش کی اوربتایا کہ عدالت نے ٹولٹن مارکیٹ میں کتے، بلیوں سمیت دیگر جانوروں کی خریداری پر پابندی عائد کررکھی ہے، عدالتی حکم کے باوجودجانوروں کی خریدوفروخت جاری ہے، سوشل میڈیا پر دیکھاکہ گرمی سے گزشتہ دنوں کچھ اوربلیاں بھی ہلاک ہوئیں۔
جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دیئےکہ لوگوں کو تواحساس ہی نہیں، پانی ضائع کررہے ہیں، ہیٹ ویووز،کلائٹمٹ چینج سب چیزیں اکھٹی ہوچکی ہیں، ہیٹ ویو پرقابو پانے کیلئے تمام اداروں کوفوری اقدامات کی ضرورت ہے،عدالت نے محکمہ ماحولیات کوانڈسٹریل یونٹس میں لگے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا سروے کرنے کا بھی حکم دیا۔
جسٹس شاہدکریم نےکہا لاہور میں گاڑیوں کا دھواں چیک کرنے کیلئے ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم جاری رہنا چاہئیے، واسا کے وکیل نے بتایا کہ دولاکھ دس ہزارواٹرمیٹر کی خریداری کی جارہی ہے، جسٹس شاہدکریم نےکہاان واٹر میٹرزکی تنصیب سے پانی کی خاطرخواہ بچت ہوسکتی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک عمرطاہر،ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات علی اعجازسمیت دیگر پیش ہوئے،عدالت نےمزید سماعت17 جون تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer