ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ لائسنس کے حصول کیلئے پہلا مرحلہ، وکلاء سے انٹرویوز 

سپریم کورٹ لائسنس کے حصول کیلئے پہلا مرحلہ، وکلاء سے انٹرویوز 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سپریم کورٹ لائسنس کے حصول کیلئے پہلا مرحلہ،356 وکلاء فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے انٹرویوز کے بلاوے پر خوش، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی انرولمنٹ کمیٹی نے وکلاء سے انٹرویوز لئے۔

سپریم کورٹ کے لائسنس کے حصول کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے اہم اجلاس ہوا ،چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں انرولمنٹ کمیٹی میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس صداقت علی خان شامل ہیں ،کمیٹی اُمیدواروں کو سپریم کورٹ کے لائسنس کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرے گی ، کمیٹی نے نیو ججز لائبریری میں وکلاء کے انٹرویوز لئے ، انٹرویوز دینے والوں میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شاہد نواب چیمہ ،محمد فرخ خان لودھی ، حسن اعجاز چیمہ، رانا عمیر خان ، راناشیر زمان اکرم ، ڈپٹی پراسکیوٹرجنرل سید منتظر مہدی بخاری ،اسد تحریم بیگ، ہارون الرشید ،،شیخ نعمان احمد،شبیر احمد، رانا عمران انجم شامل ہیں ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نوشین ملک ،ثمرہ ارشاد ،سابق وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل کامران بشیر مغل ،ممبر ماحولیاتی کمیشن سید کمال حیدر ، ایڈووکیٹ شاہد نذیر جاڑا ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل احمد رضا چٹھہ ، زین قاضی ، ایڈووکیٹ ذیشان سلہریا، سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل زرش فاطمہ سمیت دیگر وکلاء شامل ہیں ۔۔
 

Ansa Awais

Content Writer